مانگامنڈی،پریس کلب ارکان کے اعزاز میں افطار پارٹی
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی مر کزی پریس کلب رائیونڈ کے سرپرست اعلی چوہدری محمد سرور گجر نے رائیونڈ مانگا منڈی بھائی پھیرو چونیاں کے تمام پریس کلب اراکین کو اپنے فارم ہاؤس پر افطار کی دعوت پر مدعو کیا انتہائی شاندار ضیافت اور روزہ کشائی کا اہتمام کیا گیا علاقہ بھر سے آئے ہوئے معروف صحافیوں نے حاجی سرور گجر کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کو مل بیٹھنے کا ایک بہترین قدم قرار دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی پریس کلب رائیونڈ کے سرپرست اعلیٰ نے تمام شرکت کرنے والے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشائاللہ رمضان المبارک کے بعد ایک بہترین عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا جائے گا