فوج کے خلاف زبان درازی کی اجازت نہیں دینگے،عبدالرشید مغل
چوہنگ لاہور (نامہ نگار) پریس کلب چوہنگ کے ترجمان عبدالرشید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج پاکستان کا فخر ہے کسی کو افواج پاکستان پر زبان درازی نہیں کرنے دیں گے سیاست کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے مگر سیاست کی آڑ میں پاکستان کے اساس اداروں کے خلاف زبان درازی کرنا بالکل غلط بات ہے جب یہ سیاسی جماعتیں حکومت میں ہوتی ہیں تو پاک آرمی کی تعریفیں کرتی ہیں اور جب حکومت کی کرسی چھوڑنی پڑتی ہے تو پاک آرمی پر زبان درازی کرنا شروع کر دیتے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ پاکستان سے مخلص نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہیں اور حکومت میں اس لیے آتے ہیں تاکہ ان کی انے والی نسلیں سکون کے ساتھ عیاشی کر سکیں پاک آرمی کی قربانیوں کی وجہ سے آج یہ ملک قائم ہے اور ان شا اللہ یہ ملک قیامت کی آخری صبح تک سلامت رہیگا۔ پاک آرمی اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے ہوتے ہوئے کسی کی ہمت نہیں کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے تو سلامت وطن تا قیامت وطن پاک آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد