پی پی رہنما سجاد نذیر کی راجہ پرویز اشرف کو سپیکر بننے مبارکباد

پی پی رہنما سجاد نذیر کی راجہ پرویز اشرف کو سپیکر بننے مبارکباد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس اور سیکرٹری اطلاعات گلف و مڈل ایسٹ چودھری سجاد نذیر نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو بلامقابلہ سپیکر قوم اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کا سپیکر منتخب ہونا جمہوری اداروں کی فتح ہے اتحادی جماعتیں مل کر جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ایک نازک اور مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اس بحران پر بھی جلد ہی قابو پالیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -