پی ٹی آئی حکومت کے پاس معاشی پلان نہیں تھا،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی حکومت کے پاس معاشی پلان نہیں تھا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس معاشی پلان نہیں تھا اب تو ن کے وزیر خزانہ نے بھی بتا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان سرے سے ہی موجود نہیں تھا جبکہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ ان کے پاس سو معاشی بحران سے نمٹنے کے پلان موجود ہیں وہ اپنی حکومت میں ہر روز قوم کو محض گمراہ کرتے رہے ہیں موجودہ اتحادی حکومت عوام کی زندگی میں آسودگی لانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی گراں فروشی اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔ اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بھی اقدامات کیئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -