مسلمان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں،رضائے مصطفی

   مسلمان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں،رضائے مصطفی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدرعلامہ رضائے مصطفی علامہ محمد علی نقشبندی،مفتی حسیب قادری اور مفتی عمران قادری سمیت دیگر نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  مسلمان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں اور ادھرفلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے عرب ممالک یہود ونصاری کی دوستی ترک کر کے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اسرائیل کو لگام دیں۔ اسرائیلی (یہودی) فوج ایک دہشت گرد گروہ ہے۔ یہ فوج آئے دن مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کا قتل عام کرتی ہے۔ القدس کے باشندوں کو یہ مقدس مقام چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے اسلامی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے صیہونی بربریت جاری ہے۔اسے روکنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -