فوجی جوانوں پر حملہ قابل مذمت ہے،مولانا علیم الدین شاکر

  فوجی جوانوں پر حملہ قابل مذمت ہے،مولانا علیم الدین شاکر

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر للبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے فوجی قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں سات جوانوں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی خاطر شہید ہونے والے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔شہدائے پاک فوج قوم کے ہیرو ہیں ان کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ میران شاہ میں جام شہاد ت نو ش کرنے والو ں میں میرابھانجا بھی شامل ہے مجھے فخر ہے کہ میرے خاندان کا فرد وطن عزیز کے دفاع کیلئے شہید ہوا شہید کی جو مو ت ہے وہ قوم کی حیات ہے پاک فوج کے ہر سپا ہی پر ہمیں فخر ہیں پاک فوج کی مو جود گی میں کسی ملک دشمن کو جرات نہیں کہ ہے کہ وہ وطن عزیز کی طر ف میلی آ نکھ اٹھا کر بھی دیکھ سکیں گے۔رمضان المبارک میں جنہو ں نے وطن کے د فاع کیلئے اپنی جانیں قر بان کی ہیں اللہ تعالی ان کی قر بانی کو قبو ل فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء  فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -