پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی سروسز ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب

    پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی سروسز ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)  پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی سروسز ہسپتال کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد،پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، پروفیسر محمد شعیب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال و صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر عامر غفور مفتی، جنرل سیکرٹری سعدیہ وہاب سمیت دیگر اراکین،ڈونرزاور معززین شہر کی شرکت۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سعدیہ وہاب نے سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی جبکہ ڈاکٹر عامر غفور مفتی کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے دیے جانے والے عطیات غریب اور نادار مریضوں کے علاج اور انکی فلاح کے حوالے سے استعمال کیے جاتے ہیں تقریب کے اختتام سے قبل اپنے خطاب میں پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کاکہنا تھا کہ پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی سروسز ہسپتال کئی سالوں سے غریب اور نادار مریضوں کو علاج معالجے کے ضمن میں مدد فراہم کررہی ہے اور یہ مدد آپ کی وجہ ہی سے ممکن ہے۔ آپ کے عطیات انسانیت کی خدمت اور اس کی فلاح پر خرچ کیے جارہے ہیں اور میری آپ سے درخواست ہے اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح آگے بڑھ کر عطیات دیں تاکہ ہم سب دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے جاری اپنا کردارمزید بہتر ین انداز میں ادا کرسیکں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -