پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمان رہی،سلمان بٹ،خواجہ راحت

  پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمان رہی،سلمان بٹ،خواجہ راحت

  

لاہور(سٹی رپورٹر) نائب صدر  پیپلز پارٹی امریکہ سلیمان بٹ اور سینئر رہنما خواجہ راحت نے کہا ہے کہ خطروں کے کھلاڑی سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت نے جعلی مینڈیٹ زدہ حکومت کی چھٹی کرادی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ثابت کردیا ہے کہ عوامی جمہوری سیاسی جماعت عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔ مہنگائی بے روزگاری معاشی استبداد کے سیاہ دور کا خاتمہ نہایت قریب ہے۔ قوم کو مہنگائی کی دم توڑتی لہر کو دیکھ کر خوشی اور مسرت ہورہی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے خواب کی تعبیر ضرور دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -