سیکرٹری انڈسٹریز کے ماڈل بازاروں کے دورے،سہولیات کا جائزہ

 سیکرٹری انڈسٹریز کے ماڈل بازاروں کے دورے،سہولیات کا جائزہ

  

لاہور(پ ر)پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی   رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں متحرک،  سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر واصف خورشید سمیت دیگر ماڈل بازار انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر  فیئر پرائس شاپس، سہولت سٹالز اور چینی آٹے کے سٹال کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنے میں مصروف ہے اسی وجہ سے ماڈل رمضان بازار  عوام کی اولین  ترجیح بن گئے۔  پنجاب بھر میں 35 ماڈل رمضان بازار ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام کو معیاری اشیا مناسب دام میں فروحت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بنائے گئے سہولت سٹال بغیر سبسڈی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم میں مصروف ہے۔ان سہولت سٹالز پر آلو  20، پیاز 50، ٹماٹر 85، ادرک 190، لہسن دیسی 130،کھیرا فارمی 35، میتھی 40، شلجم 20، سبز مرچ 100، اروی 100، کریلا 55 روپے میں فروحت کیے جا رہے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -