جیالوں کی راجہ پرویز اشرف کے سپیکر بننے پرپریس کلب کے باہر آتشبازی

  جیالوں کی راجہ پرویز اشرف کے سپیکر بننے پرپریس کلب کے باہر آتشبازی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کی قیادت میں پیپلز پارٹی لاہور کے جیالوں نے پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔اس موقع پر سابق صدر لاہور حاجی عزیز الرحمن چن،فیصل میر،عقیلہ یوسف اعوان،سونیا خان،انیسہ بانو،شاہدہ جبین،رخسانہ،میاں اسلم، چودھری سلیم جاوید جٹ،عابد صدیقی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے اسلم گل کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف ایک سابق وزیر اعظم اور سینئر پارلیمینٹرین ہیں وہ بہتر انداز میں اسمبلی کو چلائیں گے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے ملک میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے۔ نام نہاد تبدیلی سرکار اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ اتحادی حکومت کے تمام لیڈرز مشاورت سے مسایل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جایں گے۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اس جشن کے موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے جیالوں کی کوی خاص تعداد نے شرکت نہیں کی جو چند لوگ شریک ہوے وہ بھی چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں اپنی اپنی تصویریں بنواکر چلتے بنے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -