عمران کے جلسوں سے حکومت کی چولیں ہلناشروع ہو گئیں،ہمایوں اختر

  عمران کے جلسوں سے حکومت کی چولیں ہلناشروع ہو گئیں،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیرہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کامیاب جلسوں سے جعلی حکومت کی چولیں ہلنا شروع ہو گئی ہیں، عوام سازش کے ذریعے آنے والی حکومت کو ہرگز قبول کرنے کیلئے تیار نہیں اور ان کا واضح اور دو ٹوک مطالبہ ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں،صرف کارکنان ہی نہیں بلکہ عام عوام بھی مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کیلئے بے چین ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 131کے مرکزی دفترمیں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ عمران خان کے غیر معمولی تعداد کے حامل جلسے سیاسی مخالفین کیلئے چیلنج بن گئے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں کس طرح اتنے بڑے جلسے کریں۔عمران خان کی نڈر، جراتمند اور بیباک لیڈر کے طو رپر پہچان ہے اور وہ کبھی بھی اپنے ملک و قوم کی عزت اور خود مختاری کا سودا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے جتنی بھی حکومت کی اس میں بے پنا ہ چیلنجز اور مشکلا ت کے باوجود معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن تھے۔

،کورونا وباء  کے باوجود پاکستان کی معیشت نے گروتھ کی، برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا،لارج سکیل مینو فیکچرننگ، تعمیراتی شعبے اورزراعت کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کر کے اقتدار میں آنے والوں سے عوام جلد سوال کریں گے کہ انہوں نے ملک میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں اور ان شااللہ دوبارہ تحریک انصاف کوحکومت میں لائیں گے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -