روزہ احساس اور ایثار کا جذبہ بیدار کرتا ہے،رمیض شاہد

  روزہ احساس اور ایثار کا جذبہ بیدار کرتا ہے،رمیض شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما کیمرہ مارکیٹ رمیض شاہد نے کہا ہے کہ روزہ انسانی ذہن اور فکر میں احساس اور ایثار کو جذبے کو بیدار کرتا ہے۔ رمضان المبارک دکھی انسانوں کا احساس کرنے اور غمزدہ لوگوں کا درد محسوس کرنے کا نام ہے۔ رمضان المبارک میں مشکلات اور تکالیف میں مبتلا انسانوں کی رضائے الہی کیلئے مدد کریں۔ خدا وند عالم کی رحمتیں اس جہان عالم پر برسیں گی۔ نیکیوں برکتوں رحمتوں کے اس مہینے میں دکھی اور تنگ دست انسانوں کی مدد کیلئے حسب استطاعت راہ خدا میں خرچ کریں۔ غمزدہ انسانیت کی مدد دنیا اور آخرت میں کار خیر کا باعث ہے ۔ آسانیاں پیدا کریں راحتیں بانٹیں، دکھی اور تنگ دست انسانوں کی مدد کریں۔ ایسے سفید پوش افراد جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے، مشکلات زبان پر نہیں لاتے ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر  مدد کریں۔