سابق حکومت نے کھیلوں کیلئے کچھ نہیں کیا، سعید اجمل

  سابق حکومت نے کھیلوں کیلئے کچھ نہیں کیا، سعید اجمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے بھی عمران خان کی حکومت کو کھیلوں کیلئے منفی قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں نے کبھی سیاست پر  بات نہیں کی لیکن  گزشتہ حکومت میں کھیلوں کو فروغ نہیں دیاگیا، خواہش ہے کہ آئندہ اولمپکس میں 26 پاکستان کی ٹیمیں جائیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیں۔سعید اجمل نے کہا کہ ایسا نہیں کہہ سکتے کہ رمیز راجہ نے کچھ نہیں کیا، رمیز راجہ کی سوچ اچھا کام کرنے کی ہے اور وہ کر بھی اچھا کام رہے ہیں، اگر رمیز راجہ اچھا کام کر رہے ہیں تو انہیں کرتے رہنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر سیاسی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ کہا کہ پاکستان میں کھیل گھروں کے اندر چلے گئیہیں، پاکستان کو  اپنی اسٹرینتھ دیکھ کر  پچ بنانی چاہیے، جنوبی افریقا میں آپ امید نہیں کرسکتے کہ اسپنرز کیلئے سازگار  پچز بنائی جائیں گی۔