کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو، اومان نے پاپوانیوگنی کو شکست دیدی

  کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو، اومان نے پاپوانیوگنی کو شکست دیدی

  

دبئی(این این آئی)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں اومان نے پاپوا نیو گنی کو 85 رنز سے شکست دیدی،اومان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے،پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی،بلال خان مین آف دی میچ قرار پائے۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 78 ویں میچ اومان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے، جتندر سنگھ نے 79، آیان خان نے 62 اور کپتان ذیشان مقصود نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاپوا نیو گنی کی طرف سے نورمان وینوا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، چارلس امینی 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، اومان کی طرف سے بلال خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا اومان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے ورلڈ کپ لیگ ٹو میں ہر میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اسی طرح سے اگلے میچوں میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -