رمیز راجہ نے مستقبل کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا 

  رمیز راجہ نے مستقبل کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو اپنے مستقبل کے لیے حکومتی سگنل کا انتظار ہے جبکہ انہوں نے بدستور مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنا مستقبل کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے جبکہ انہوں نے بدستور مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق  ان کے قریبی دوست بھی انہیں مستعفی نہ ہونے پر ہی اصرار کررہے ہیں۔ رمیز راجہ سوشل میڈیا پر استعفیٰ دینے کے ٹاپ ٹرینڈ سے بھی پریشان ہیں۔ شہباز حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد ہی رمیز کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔