قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے پرامید ہوں، عمر اکمل

  قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے پرامید ہوں، عمر اکمل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ میں حال ہی جس وقت سے گزرا ہوں میری ہمیشہ یہ دعا رہے گی کہ وہ وقت کسی پر نہ آئے۔  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ جب مجھ پر اچھا وقت نہیں تھا تو تب میری فیملی نے مجھے گرنے نہیں دیا اور ان کی وجہ سے میں کرکٹ کے میدان میں واپس آیا۔ پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجھ پر اعتماد کیا، جس سے میرا حوصلہ بڑھا اور میں نے پی ایس ایل 7 میں اچھا پرفارم کیا۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میرا کام محنت کرنا ہے جو میں جاری رکھوں گا تاکہ پرفارم کر سکوں، مجھے جہاں بھی موقع ملا ہے میں نے سو فیصد دینے کی کوشش کی ہے امید ہے مجھے مستقبل میں کھیلنے کا ضرور موقع دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -