لوٹوں اور امپورٹڈ حکومت کیخلاف شہر شہر احتجاجی ریلیاں 

    لوٹوں اور امپورٹڈ حکومت کیخلاف شہر شہر احتجاجی ریلیاں 

  

احمدپورشرقیہ،میلسی،صادق آباد،رحیم یار خان،مظفرگڑھ، بارہ میل،جودھ پور،اوچ شریف (نامہ نگار،بیورو رپورٹ،نیوز رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصو صی،تحصیل رپو رٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر اوچ شریف میں پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کے حلقہ این ا(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

ے 174میں عوامی سمندر امڈ آیا مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں سب سے بڑی ریلی پتی کھیارہ سے سیاسی رہنما ملک محمد آصف اعوان کی قیادت میں نکالی گئی جو اوچ شریف الشمس چوک پر پہنچی تمام ریلیاں الشمس چوک پر پہنچی سیاسی رہنما ملک آصف اعوان،چیف آف اعوان ملک عبد المالک اعوان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا فوری انتخابات کروائے جائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا بھاری اکثریت سے جیت کر عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے امریکیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی سزا عمران خان نے اپنی حکومت ختم کر کے قبول کہ لیکن غلامی قبول کرنے سے انکار کر دی دریں اثناء تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر جودھ پور میں پر امن احتجاجی ریلی سے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا فوری انتخابات کروائے جائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا بھاری اکثریت سے جیت کر عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے امریکیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی سزا عمران خان نے اپنی حکومت ختم کر کے قبول کی لیکن غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے عہدیدران،نظریاتی ورکرزکی طرف سے عمران خان کی کال پر  مظفرگڑھ میں ریلی نکالی گئی۔ ایمپورٹیڈ حکومت  نامنظور نامنظور کے نام سے پی ٹی آئی کیمرکزی رہنما نوابزادہ محمد احمد خان،ضلعی جنرل سیکرٹری مہرجاویدحسن،ندیم کاہلوں،افتخارعباسی،را عتیق الرحمان،صابرعاربی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ ریلی میں  سیکڑوں ورکرز اور شہریوں نے بھرپور شیرکت کی جو ریلی پی ٹی آئی کے دفتر جھنگ موڑ سے نکالی گئی جو کچہری چوک پراختتام پزیر ہوئی اور کچہری چوک پر بڑی سکرین لگا کر عمران خان کا خطاب کراچی جلسے سے براہراست دیکھایا گیا جس میں پیٹی آئی ورکرز کے علاوہ شہریون کی بڑی تعداد میں فیملیز نے بھی شیرکت کی جس میں عورتوں اور بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اپنے لیڈر عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور ایمپورٹڈ حکومت کے خلاف نارے بازی بھی کی۔پاکستان تحریک انصاف  کے نظریاتی ورکرز میں صابرحسین عاربی،شعیب نئیر،مون شیخ،اظہرجوئیہ،میاں حسن شیخ،،نومی شیخ،جہانگیر الحسن،شہانہ عباس شانی،مرزا مدثر بیگ،راساجد واحید،چوہدری نعیم،معظم علی قریشی،سیدعباس نقوی،ملک اعجاز،مظہرسعید پہوڑ،مہرزین ترگڑ،عمران قریشی،عثمان پتافی،چوہدری محسن سہو،حنان گوپانگ،زوہیب کوریہ،سید طلہ شاہ،ملک افضل پنوار،اطہرپرویز دستی،شیخ شجاع احمد،ندیم گشکوری،صاحبزادہ واحید،رائے اسد، نوید دستی،حمزہ دستی،رضوان مہے،فہد صابر،سہیل گشکوری،عمیس عاربی،حسن کشمیری،اسامہ عاربی،مرزہ اقبال،اسامہ انصاری،شیراز تھہیم،سرفراز میتلا،اعجاز شیروانی،اسلم چانڈیہ،ثاقب لطیف چونیاں،مشرف مشوخان،حمزہ قریشی،رانا فومین،شعیب مرزہ،اظہرکھاڑک،منیرچانڈیہ،صادق اعوان،ملک واسف اعوان،محمد علی پنوار،سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان،شہریوں نے شیرکت کی اور اپنے لیڈر عمران خان سے اظہار محبت کا ثبوت دیاہے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی اور امپورٹڈ گورنمنٹ کیخلاف ہزاروں کارکنان اور شہری سڑکوں پر نکل آئے، رحیم یار خان کے دعا چوک پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکا نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے، دعا چوک پر احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے، سابق ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کا اسلام آباد سے رحیم یارخان پہنچنے پر ریلی کی صورت میں فقید المثال استقبال اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، بچوں اور خواتین نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بینرز اور منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف لوٹے اٹھا رکھے تھے، شرکا نے عمران خان کے حق میں اور امریکہ کی غلامی نا منظور کے نعرے لگائے، کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم چوروں ڈاکوں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کا ساتھ دینے آئے ہیں، مظاہرے میں شریک خاتون رہنما صائمہ طارق، منیبہ شاہد، امتیاز فضل، شمائلہ ندیم، عائشہ جٹ ودیگر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں، آج خواتین بچے بڑے سب روتے ہوئے یہی دعا کررہے ہیں کہ یا اللہ عمران خان کی حکومت دوبارہ واپس آجائے، احتجاجی مظاہرہ کی قیادت سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف رئیس محبوب احمد، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، چوہدری شاہد طالب، عظمت خان نیازی، چوہدری شاہ زیب وڑائچ، جام امان اللہ، چوہدری ساجد منیر،  پولیٹیکل سیکرٹری کاشف بخاری، ڈاکٹر اعجاز تنویر، شمیل مرزا ودیگر عہدیداران نے کی، کارکنوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے خطاب میں کہا کہ ملک میں موروثی سیاست عروج پر جاری ہے، بیرونی سازش کے ساتھ باپ وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلی بنا کر تاریخ کو تاریک بنا دیا گیا، عمران خان ملک کے حقیقی خیرخواہ اور ریاست مدینہ کے علمبردار ہیں انشا اللہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری انتخابات کرائے جائیں، انہوں نے کہاکہ ایوان شہباز شریف، زرداری، حمزہ شہباز، فضل الرحمان نے مچھلی منڈی بنا دیئے ہیں، شہباز شریف 174 اراکین قومی اسمبلی کا وزیراعظم جبکہ حمزہ شہباز 197 ممبران صوبائی اسمبلی کا وزیراعلی ہے جو ان کیلیے شرم کی بات ہونی چاہیئے، مقررین نے کہاکہ امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پاکستانی قوم امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہے، بیرونی سازش کے تحت عمران خان کو ہٹایا گیا ہے، سازش کا حصہ بننے والے کرپٹ سیاستدانوں کو پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولے گی، شرکا نے کہا کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے، رحیم یارخان کے عوام نے مظاہرہ کامیاب بنا کر عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر کراچی کے جلسہ کو صادق آباد میں بھی لائیو دکھانے کا اہتمام چن چوک کے قریب کیا گیا جس میں شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں بھرپور شرکت کی اور اپنے محبوب قائد کا خطاب سنا،اس موقع پر شہریوں نے امپورٹڈحکومت نامنظور،اور امریکہ کی غلامی کے خلاف نعرے بھی لگائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار رئیس محبوب احمد،صوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری سجاد احمد وڑائچ،سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ،چوہدری ظفر اقبال وینس،راؤ عطا الرحمان ،شاہد امیر شاہد،احمد وزیر گل،زاہد ندیم چوہدری،ذوالقرنین سیفی،،حافظ محمد ندیم نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ایک بیرونی سازش کے تحت ختم کیا گیا ہمارے کچھ سیاست دان بیرونی آقاؤں کے آلہ کار بنے جس سے جمہوری حکومت ختم کرکے اپنے فرمانبردار کو وزیر اعظم کی سیٹ پر بیٹھایا گیا جس کو پاکستان کے عوام نے تسلیم نہیں کیا، امپورٹڈحکومت ہمیں کسی صورت بھی منظور نہیں‘موجودہ ملکی حالات میں فوری الیکشن ناگزیر ہیں عمران خان کی ہر کال لبیک کہیں گے ملکی بقاء اور ترقی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،سردار رئیس محبوب احمد،چوہدری سجاد وڑائچ،ظفر اقبال وینس سمیت دیگر رہنمایان نے شہریوں کا ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قائد اعظم روڈ ریلوے پھاٹک پر بڑی سکرین نصب کی گئی جس میں کراچی جلسے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کی۔لائیو کوریج دکھانے کا انتظام کیا گیا۔اس موقع پر کارکنوں کے علاوہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکا وقفے وقفے کے ساتھ نعرہ بازی کرتے رہے۔شرکا نے پی ٹی آئی کے مقبول  نعرے "امپورٹڈ حکومت نامنظور۔امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار"  وقفے وقفے سے لگائے اور یہ نعرے میلسی کی فضا پر چھا گئے۔اس موقع پر عوام نے موبائلز کی لائٹس جلاکر سابق وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کیا۔بڑوں کے ساتھ نوجوانوں  کے اس،اکٹھ میں بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ کپتان کی کال کے منتظر ہیں اور ان کی کال پر بھر پور طریقے سے احتجاج میں شرکت کریں گے کیو نکہ بیرونی  مداخلت سے جمہوری نظام کو بچانا ہے۔دریں اثناء پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل احمدپورشرقیہ میں بھی آکاخیل و سلیمان خیل یوتھ کے زیر انتظام پی ٹی آئی کے حق میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سابقہ ضلعی نائب صدر و سینیئر رہنما پی ٹی آئی عمران خان آکاخیل نے کی۔ریلی چوک چاچا بستی سے ہوتی ہوئی مرکزی چوک منیر شہید سے عباسیہ چوک پہنچی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف عمران خان آکاخیل نے کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا سابقہ سیاسی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے ملک اپنا وقار کھو چکا تھا عمران خان کی قیادت میں ملک پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال ہوا۔ملک کی معیشت جدید خطوط پر استوار ہوئی۔ترقی کا گراف ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچا۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس  نیصحیح معنی میں ملک کی پسماندگی دور کرنے کی تگ و دو کی ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ آکاخیل و سلیمان خیل برادری کے افراد بلال خان وسیم خان عبداللہ خان شہباز خان نیازی غازی علی آفریدی علی جان خان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے واشگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -