حمزہ شہباز نئے وزیر اعلیٰ پنجاب، لیگی کارکنوں کا جشن،ریلیاں 

  حمزہ شہباز نئے وزیر اعلیٰ پنجاب، لیگی کارکنوں کا جشن،ریلیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،بہاولپور، کوٹ ادو(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو،تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجرا نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم اورمیاں حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی  منتخب ہونے پر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ محمد شہباز شریف اورحمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان زبردست ترقی کرے گا اور ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھے گی،محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے پر اپنی انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم خوش ہے اور عوام کی اصل قیادت لوٹ آئی ہے،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ایٹمی قوت بنا،پاکستان نے معاشی میدان میں بڑے اہداف حاصل کیے اور اب ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو زبردست ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گی، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا ملک بھر کی جمہوری قوتوں کی فتح ہے سیاسی جماعتوں کا اتحاد اورباہمی تعاونی جمہوریت کو مضبوط اور پاکستان کو مستحکم بنا سکتا ہے،شہباز شریف کے وزیر اعظم اورحمزہ شہبازشریف کے وزیر اعلی  بننے پر ملک کے تمام سیاسی جمہوری کارکنوں کو مبارک ہو،ملک احمد یار ہنجرانے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے مافیاز اور کارٹلز کے ذریعے پاکستان کے عوام کو دن رات لوٹا، عوام کا آٹا، چینی، کھاد سمگل کرائی، سستے داموں بیرون ملک بیچی اور مہنگے داموں امپورٹ کی، توشہ خانے کے تحائف کو چند کروڑ کی خاطر بیچ دیا، ملک کی بدنامی کرائی۔دریں اثناء سابق وفاقی وزیرومرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن میاں محمد بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پرپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب بننے پربہاولپورمسلم لیگ ن کی جانب سے جشن منایا گیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیرمیاں محمدبلیغ الرحمن کے ہمراہ رہنما پاکستان مسلم ن سٹی صدر وٹکٹ ہولڈرپی پی 246ڈاکٹرراناطارق خان،سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی سمیت دیگرخواتین ونگ نے بھی اس خوشی کے موقع پربھرپورشرکت کی اسکے علاوہ میاں شاہد اقبال چیف آف سٹاف کیمپ افس میاں بلیغ الرحمن، مبین قریشی،مسلم لیگ کے کارکنان جمیل رفیق،محمد شہباز، محمد شعیب،سعید احمد ذیشان خالد،فرخ وسیم،فہیم حسن قریشی،رانا عامر،رارضوان،رشید گڈو بھائی کنگ خان، وسیم قریشی، غلام مصطفی، اسکے چئیرمنز کونسلرز کارکنان مسلم لیگ ن نے بھرپور شرکتِ کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کی طرف سے کارکنان کو مٹھائی بانٹیں گئی کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کی گئی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے نعرے بازی کی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر میاں بلیغ الرحمن مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن اورٹکٹ ہولڈر پی پی 246 ڈاکٹر رانا طارق خان نے کارکنان سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے ملک کے آئین کو پاں تلے روندنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی ان نیازی اور پرویز الہی کے اٹھے ہتھکنڈوں سے ملک اور قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اب موجودہ حکومت ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی جمہوریت کی روایات کی پاسداری ہی ملک اور عوام کے مفاد میں ہے بدقسمتی سے عمران نیازی اور اس کی جماعت تحریک انصاف جمہوری روایات پر چلنے کے بجائے ملک میں شخصی آمریت چاہتی ہے جو کسی پاکستانی کو قبول نہیں اورآخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے کیے دعا کروائی۔دریں اثناء مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بیرسٹر محمد علی کھوکھر کی رہائش گاہ سے سٹی صدر سلطانہ شاہین جنرل سیکٹری شاہین  شفیق، کی قیادت میں حمزہ شہباز شریف کے  وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر فوجی بینڈ باجوں کے ساتھ ریلی نکالی گئی  اور پریس  کلب کے باہر  مٹھائی تقسیم کی گی خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑیڈالے گئے اس موقع پر، سلطانہ شاہین شاہین  شفیق  نے کہاکہ حمزہ شہبازشریف کے وزیر اعلیٰ بنے  ایک جمہوری عمل کے تحت صوبے اور وفاقی میں مسلم لیگ ن کی حکومت بن گئی ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ ضلعی صدر بلال بٹ سینئر نائب صدر ثروت خان  نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور اب بھی بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ اس کے باوجود ہم کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کو منہگائی اور بے روز گاری سے نجات دلائیں گے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین نے ڈپٹی اسپیکرپر حملہ کیا، حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے  کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔ پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے غنڈہ گردوں کے گروہ پی ٹی آئی نے پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی