حکومت کاڈیجیٹل ایجوکیشن دینے  کا منصوبہ فلاپ ہونے کا خدشہ

حکومت کاڈیجیٹل ایجوکیشن دینے  کا منصوبہ فلاپ ہونے کا خدشہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)حکومت کا ڈیجیٹل ایجوکیشن دینے کا منصوبہ سرے نہ چڑھ سکا۔ سرکاری اسکولوں کے طلبا ٹیبلٹ پر ویڈیو گیمز گھیلتے رہے۔ اس سلسلے میں جاری رپورٹ  میں بتایاگیا ہے کہ  سرکاری سکولوں میں بچوں کو دئیے گئے ٹیبلیٹس وڈیو گیم کے لیے استعمال (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ہوتے رہے۔ بچوں نے پڑھنے کی بجائے  فلمیں دیکھیں اور ویڈیو گیمز کھیلیں۔ ڈائرکٹر مانیٹرنگ اینڈ اویلیوایشن نے سرکاری اسکولوں کے طلبا میں ٹیبلیٹ کی تقسیم کو متاثر کن منصوبہ قرار نہیں دیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طلبا نے ٹیبلٹ کا غلط استعمال کیا سکولوں میں بچوں کو دئیے گئے ٹیبلٹس کو لاک ہی نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث ٹیبلٹ وڈیو گیمز کھیلنے کے لئے استعمال ہوتے رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -