نشتر ہسپتال،کرونا شبہ میں تین مریض زیر علاج، 24وینٹی لیٹر خالی
ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔جس کے بعد نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی کورونا کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 941 تک برقرار رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آئی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اس طرح یکم اپریل 2020 سے 17 اپریل 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 941 تک رہی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے، جبکہ کورونا کے شبہ میں 03 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 661 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 977 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی ہے، جن میں سے 40 خالی ہیں