73ہزار سے زائد کا بجلی بل،محنت کش کو سکتہ،میپکو افسروں کیخلاف احتجاج
رحیم یارخان،پکالاڑاں (بیو ر و رپور ٹ، نامہ نگار)ایس ڈی اواللہ آباد کے ایما پر میٹر انسپکٹر غلام فرید نے محنت کش کو پانچ ہزار اڑتالیس ناجائز یونٹ ڈال دیئے 73551 روپے کا بل آنے پر محنت کش کی چیخیں نکل گئیں۔ تفصیل کے مطابق خان بیلہ کے نواحی علاقہ بستی مقبول احمد کے رہائشی واپڈا سب ڈویژن اللہ آباد کے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
میپکو صارف شبیر احمد نے بتایا کہ وہ محنت کش دیہاتی آدمی ہے اور زرعی رقبہ کو سیراب کرنے کے لیے ٹیوب ویل لگا رکھا ہے۔ میٹر انسپکٹر غلام فرید س ایس ڈی او اللہ آباد ملک محبوب احمد کے ایما پر بجلی چوری کے یونٹس پورا کرنے کے لیے گذشہ کئی ماہ سے اسے مسلسل ناجائز یونٹس ڈال رہا ہے۔ ابھی تقریبا اس کے 4400 یونٹس محکمہ کے پاس واجب الادا تھے کہ اس ماہ بھی غلام فرید نے اسے پانچ ہزار اڑتالیس ناجائز یونٹس پوسٹ کر کے 73551 روپے کا بالکل ناجائز بل بھجوا دیا ہے۔ اتنا زیادہ بل آنے سے میرے ہوش اڑ گئے ہیں۔ بل اور میٹر ریڈنگ میں اس وقت بھی ساڑھے نو ہزار یونٹس کا فرق موجود ہے۔ ایس ڈی او میپکواللہ آباد ملک محبوب احمد بھی غلام فریدسے خصوصی تعلق کی بنا پہ ناجائز بل ختم کرنے کی بجائے قسطوں کی صورت میں ادا کروانے پر بضد ہے۔ شبیر احمد نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے اس کے میٹر کی ریڈنگ کرنے کی قطعا زحمت گوارہ نہیں کی گئی اور غلام فرید دفتر بیٹھ کر اپنی مرضی کے مطابق یونٹس پوسٹ کروا دیتا ہے۔ ایکسیئن لیاقت پور کے پاس بھی دوبار چکر لگائے لیکن دفتر میں نہ ہونے کی بدولت شنوائی نہیں ہوئی۔ شبیراحمد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان انجینئر اللہ یار اور ایس ای میپکو رحیم یار خان ملک محمد یوسف سے غلام فرید کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ناجائز یونٹس ریوائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔