نئی دہلی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کی جھڑپ، 6پولیس اہلکار وں سمیت 10زخمی 

  نئی دہلی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کی جھڑپ، 6پولیس اہلکار وں سمیت 10زخمی 

  

         ملتان(نیٹ نیوز) بھارتی راجدھانی نئی دہلی میں ہنومان جینٹ میلے کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق،یہ واقعہ جہانگیر پورہ میں جلوس گزرنے کے دوران ہوا جس میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ دہلی پولیس کے اہلکار راکیش استھنہ نے بتایا کے علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے اور صورت حال قابو میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت  دس افراد زخمی ہو ئے۔ دہلی کے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

وزیر اعلیٰ آروند کیجروال نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور عوام سے پر امن رہنے کی درخواست کی ہے۔

ہندو مسلم جھڑپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -