گلوکار توصیف علی خان کا نیا گیت "گھر آ”مقبول

گلوکار توصیف علی خان کا نیا گیت "گھر آ”مقبول

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار توصیف علی خان کا نیا گیت "گھر آ”تیزی سے مقبولیت کے زینے طے کررہا ہے۔توصیف علی خان نے نہ صرف اس میں گلوکاری کی ہے بلکہ گانے کی کمپوزیشن بھی انہی کی تیار کردہ ہے جب کہ گیت کا میوزک شہباز اختر نے تیار کیا ہے۔سیمی کلاسیکل انداز سے گائے ہوئے اس گیت کو سامعین بہت پسند کررہے ہیں جس کے ساتھ ساتھ اس کا وڈیو بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس میں مائرہ صدیقی اور فراز مصطفےٰ نے ماڈلنگ کی ہے۔وڈیو کے ڈائریکٹر بابر سلیم ہیں۔اس سلسلہ میں توصیف علی خان کا کہنا ہے کہ گیت پسند کرنے پر میں تمام شائقین کا بے حد شکر گزار ہوں۔

مزید :

کلچر -