پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ،پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

  پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ،پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو،نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی سٹی وضلع بہاولپورکے زیراہتمام پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ‘ احتجاجی مظاہرین نے پارٹی پرچم اٹھارکھے تھے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سٹی اورضلع بہاولپورکے زیراہتمام ضلعی جنرل سیکریٹری ارشاداحمدسرویا‘ سیکریٹری انفارمیشن ضلع بہاولپور فاروق مغل‘جنرل سیکریٹری کسان ونگ جنوبی پنجاب سیدنسیم عباس بخاری‘ سٹی صدر ملک امتیاز چنڑ‘ کی زیرقیادت پریس کلب(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 بہاولپورکے سامنے پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے ممبران کی جانب سے غنڈہ گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاولپورکے جنرل سیکریٹری ارشاد سرویا‘ سیکریٹری انفارمیشن ضلع بہاولپور فاروق مغل‘جنرل سیکریٹری کسان ونگ جنوبی پنجاب سیدنسیم عباس بخاری‘ سٹی صدر ملک امتیاز چنڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی‘ آئین پرحملہ تھا پارلیمنٹ پرحملہ تھا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے قیادت کے حکم پر احتجاج کررہے ہیں‘ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے غنڈوں نے حملہ کیاجوکہ جمہوریت پر حملہ ہے ڈپٹی سپیکر پرحملہ جمہوریت پرحملہ وہ ایک شریف آدمی ہے ہائیکورٹ کے حکم پر اسمبلی کااجلاس بلایا اورووٹنگ کرائی پرویزالہی نے باہرسے جواپنے غنڈے بلوائے ہوئے تھے۔ انہوں نے تشددکیااورجمہوریت کوپامال کیا ایسی گھناونی ساز ش سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم جمہوریت کاعلم بلند کرینگے ضلعی جنرل سیکریٹری خواتین ونگ مسرت وہاب‘ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اورق لیگ کی خواتین رکن صوبائی اسمبلی نے جوکرداراداکیا وہ معاشرہ کی کوئی باعزت خاتون نہیں کرسکتی ہم اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں  ڈویژنل صدر خواتین ونگ نوابزادی سائرہ عباسی پوری دنیا یہ عمل دیکھ کر شرمندہ ہوئی ہوگی جہاں قانون بنتاہے جہاں آئین کی پاسداری ہوتی ہے وہی پر اسمبلی میں خواتین کوکوئی ہوش نہیں تھا ایک دوسرے کے بال نوچ رہی تھی اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ ان کوسزادی جائے بصورت دیگر یہ ایک روایت بن جائیگی۔احتجاجی مظاہرہ میں رانامحمدسلیم ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری بہاولپورڈویژن‘بشیراحمدجوئیہ ضلعی نائب صدر‘ اسلم چنڑ ضلعی نائب صدر‘ ندیم تھہیم سٹی جنرل سیکریٹری بہاول پور‘ ملک محمدآصف بھارہ ایڈوکیٹ سٹی انفارمیشن سیکریٹری‘ عبدالحنان اختر ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری‘ مخدوم سہیل عباسی بخاری پی وائی او‘ کلیم اللہ ایڈوکیٹ‘ ملک محمداقبال جوئیہ مخدوم راحیل عباسی‘ محمدآصف فاروقی‘ ملک کاشف علی کھوکھر‘ مصدق اقبال عرف مونابھائی محبوب میاں‘محمداصغر‘ نسرین اختر بیگ نائب صدر خواتین ونگ امیربی بی تحصیل صدر خواتین ونگ بہاول پور‘ یاسمین بی بی جنرل سیکریٹری تحصیل بہاول پور سعدیہ محمودضلعی انفارمیشن سیکریٹری خواتین ونگ‘ مریم محمود‘ ڈاکٹرنیازاحمد‘ خواجہ منیر ودیگرشریک تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -