انسان اپنے کردار کی وجہ سے  پہچانا جاتا ہے، مدیحہ شاہ

  انسان اپنے کردار کی وجہ سے  پہچانا جاتا ہے، مدیحہ شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انسان اپنے کردار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے،بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جھوٹ جتنا مرضی خوبصورت ہو لیکن اس کی اصلیت سامنے آکر رہتی ہے لیکن سچ جتنا مرضی کڑوا ہو حقیقت واضح ہونے پر اس کی خوبصورتی سامنے آ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں۔ور اصل چہرہ سامنے آنے پرانہیں سبکی بھی نہیں ہوتی،ایسے لوگ دوسروں کا اعتماد توڑنے کا باعث بنتے ہیں۔مدیحہ شاہ نے کہا کہ دنیا میں آج ان لوگوں کا نام زندہ ہے جن کا کردار مضبوط تھا اور میں بھی اپنی زندگی اسی ڈگر پر بسر کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔ 

مزید :

کلچر -