احسن خان کی ڈرامہ سیریل ”قصہ مہربانو کا“ کی ریکارڈنگ مکمل

        احسن خان کی ڈرامہ سیریل ”قصہ مہربانو کا“ کی ریکارڈنگ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکاراحسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل ”قصہ مہربانو کا“ کی ریکارڈنگ ختم ہوگئی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں لیلیٰ زبیری،ماورا حسین،زیبی یار،مشعل خان،زیب رحمان،محمد احمد اورغزالہ کیفی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کی پروڈکشن مومنہ دوریدکی ہیں جبکہ ڈائریکٹر اقبال حسین اور رائٹر فاخرہ جبیں ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ پراجیکٹ میں اپنی زندگی کا یادگار کردار نبھا رہا ہوں۔بعض دفعہ آپ ایسا کردارنبھا رہے ہوتے ہیں کہ آپ کو اسے ذہن میں لا کر عجیب سی خوشی اوراطمینان محسوس ہوتا ہے او ریہ کردار بھی اسی نوعیت کا ہے۔ 

مزید :

کلچر -