مہنگائی سے غریب افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں، عینی خان

  مہنگائی سے غریب افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں، عینی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عینی خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔پوری قوم مل کرمہنگائی کو شکست دے گی۔اس موقع پر ہمیں ذاتی اختلافات فراموش کرنا ہوں گے وہ دن دور نہیں ہے جب ہمارے ملک میں ایک بار پھر امن وامان کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں۔ رچل خان نے کہا ہے کہ میں پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں۔ عینی خان نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پرآوارہ گردی کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔یہ کوئی ناممکن کام نہیں ہے اگر پوری قوم متحد ہوجائے تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عینی خان نے کہا ہے کہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ والدین کی دعائیں لینے والے کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے،میں آج جس مقام پر ہوں اس میں خدا کی ذات کا کرم اورمیری محنت کے ساتھ والدین کی دعاؤں کا شامل حال ہونا ہے۔عینی خان نے کہا کہ جب بھی کسی انسان پر کوئی مشکل آئے تو وہ خدا کی ذات پرتوکل کرنے کے بعد اپنی ماں یا باپ سے دعا کی درخواست کرے اورمیں دعوے سے کہتی ہوں کہ وہ مشکل ضرور حل ہو گی ۔

 میں نے اپنی زندگی میں جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میں دعاؤں کا اثر ہے،حقیقت میں زندگی کی خوبصورتی بھی انہی رشتوں سے ہوتی ہیں۔

مزید :

کلچر -