سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی،سکول ٹیچرز میں تشویش کی لہر

     سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی،سکول ٹیچرز میں تشویش کی لہر

  

ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ سکولز نے اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔بتایاگیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بطور سرکاری ملازم سب پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پہلے سے (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

پابندی عائد ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ملازمین پر نظر رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -