چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں رپوے کی لوٹ مار
لاہور(کرائم رپورٹر) چوری، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ شالیمار کے علاقے میں چورنواب دین کے گھر سے تالے توڑ کر7لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورا ت لے اڑے، باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو محمد انیس کے میڈیکل سٹور سے 66ہزار روپے،شاہدرہ کے علاقے سے ڈاکو محمدمناظر حسین سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، گلشن راوی کے علاقے سے ڈاکو چوہدری ساجد سے 15ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے سے ڈاکو امانت علی سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، سٹی رائیونڈ کے علاقے میں ڈاکو امجد سے 69ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقے سے محمد عظیم سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ٹاؤن شپ، غالب مارکیٹ سے کاریں کاہنہ، کوٹ لکھپت،لیاقت آباد، گجر پورہ، فیکٹری ایریا سے، جنوبی چھاؤنی، اقبال ٹاؤن، شادباغ، رنگ محل، اسلام پورہ، ہنجر وال سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔