مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں روبوٹ  اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے تیار

   مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں روبوٹ  اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے رہنما روبوٹ ایک نیا انیشیٹو ہے۔روبوٹ زائرین (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
کو مشورے فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں عبادات کی ادائیگی کے بارے میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے قانونی مسائل پر فتویٰ فراہم کرنا شامل ہے۔رہنما روبوٹ میں 21انچ کی ٹچ سکرین ہے اور یہ چار پہیوں اور ایک سمارٹ سٹاپنگ سسٹم سے لیس ہے جو ہموار اور لچکدار حرکت کو یقینی بناتا ہے اس کے سامنے اور عقب میں کیمرے بھی ہیں جو اس کے محل وقوع کی ایک پینو رام امیج، ہائی ڈیفی نیشن ہیں فونز اور ایک مائیکرو فون کے ساتھ روبوٹ کو فراہم کرتے ہیں یہ تیز رفتار فائیو جی ایچ زی وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ جنرل پریذیڈنسی نے اپنے ڈیجیٹل پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ایک جراثیم کش روبوٹ کے علاوہ متعارف کرایا ہے جو زائرین کو زم زم کا پانی فراہم کرتا ہے۔یہ روبوٹ عربی، انگریزی اور اردو میں بات چیت کرنے کے قابل ہیں اورکنگ عبدالعزیز گیٹ کے قریب واقع مسجد الحرام کے صحن میں موجود ہیں۔
ربورٹ