حافظ آباد: گرانفروشی پر 75دکانداروں کو 75ہزار روپے جرمانہ
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر تحصیلدار چودھری غلام رسول گجر نے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 75دوکانداروں کو 75ہزار روپے جرمانہ جبکہ پانچ گراں فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروادیئے۔تحصیلدار چودھری غلام رسول گجر نے مختلف علاقوں میں 130انسپکشن کرتے ہوئے مہنگے داموں گوشت،سبزیاں،پھل،کریانہ اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 75دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں کیں،تحصیلدار نے گراں فروشی پر مجموعی طور پر 75ہزار روپے جرمانہ جبکہ پانچ دوکانداروں کو گرفتار کروا کر انکے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔