ملتان،  بچے کی لاش برآمد، مختلف شہروں میں حادثے، 4جاں بحق

    ملتان،  بچے کی لاش برآمد، مختلف شہروں میں حادثے، 4جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         ملتان،میلسی،بہاولپور،مظفرگڑھ (وقائع نگار، بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو،خبر نگار،نامہ نگار) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر تیزرفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 6 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ایک خاتون زخمی، ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق گزشتہ شب تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقے مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر لنگرسرائے کے قریب ایک تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بھٹہ پور (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
مظفرگڑھ کے رہائشی موٹرسائیکل سوار 6 سالہ عبدالواصف ولد آصف اور 55 سالہ غلام شبیر ولد نیاز احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 45 سالہ افشاں بی بی زوجہ غلام شبیر شدید زخمی ہو گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فورا نزدیکی پوانٹ خانپور بگا شیر سے ایک ایمبولینس اور دوسری ایمبولینس ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ سے روانہ کروادیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔ ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد DHQ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا اور لواحقین کی طرف سے کوئی کاروائی نہ کرنے کے اظہار پر  جاں بحق افراد کی میتوں کو انکے گھر بھٹہ پور منتقل کر دیا ہے۔جاں بحق افراد اور زخمی خاتون کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔دریں اثناء ایم اے اردو اقبالیات سیکنڈ سمسٹر کے سٹوڈنٹ محمد صدیق کا گزشتہ روز یونیورسٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہوا جس میں وہ انتقال کرگئے۔ان کی وفات پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب، پرو وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرنویداختر اور ڈائریکٹر کیمپس میاں عمیراشرف نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندفرمائے اور ان کے خاندان کو صبروجمیل عطاء فرمائے۔دریں اثناء واٹر پمپ کی موٹر میں برقی رو سرایت کر جانے سے ایک خاتون جاں بحق بتایا جا تا ہے کہ میلسی کے نواحی علاقہ موضع ماہنی کے قریب دربار ناگ شاہ کے میں نصب واٹر پمپ کی موٹر وائرنگ میں نقص کی وجہ سے بجلی کا کرنٹ آگیا مجاور سعید ملنگ کی اہلیہ جب موٹر چلانے لگی تو وہ بجلی کے کرنٹ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگئیتھانہ نیو ملتان کے علاقے بستی مہڑ والا سے ایک روز قبل سات سالہ محمد احمد گھر سے باہر نکلا۔جو لاپتہ ہوگیا۔جسکی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔جو نا مل سکا۔گزشتہ روز محمد احمد بچے کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔جہاں انہوں نے بچے کی ڈیڈ باڈی قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے بچے کی لاش لیکر مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس افسران کے مطابق واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا گزشتہ شام سے پولیس کی مختلف ٹیمیں کاروائی کر رہی تھی۔جبکہ تھانہ نیو ملتان میں والد کی مدعیت میں مقدمہ دفعہ 363 کے تحت درج کیا گیا تھا۔بچے کی لاش ملنے پر والدین غم میں نڈھال ہیں۔انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے۔