بیگم کوٹ چوکی، فٹ پاتھ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیگم کوٹ چوکی، فٹ پاتھ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ بیگم کوٹ چوکی کے قریب فٹ پاتھ پر 40سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 40سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید :

علاقائی -