لیگی رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے اہم ملاقات

    لیگی رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے اہم ملاقات

  

ملتان،لیاقت پور(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) مسلم لیگ(ن)کے ڈویڑنل سیکرٹیری شیخ طارق رشید، ملک آصف رفیق رجوانہ، را محمد اکمل ایڈووکیٹ نے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے میاں حمزہ شہباز کو مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اپنی نیک تمناں کا اظہار کیا، نومنتخب وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے مبارک باد دینے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عوامی نمائندوں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے وزیر اعلی منتخب کرایا انشااللہ پنجاب کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کرونگا، 2018 کے بعد پنجاب کی ترقی کا سفر رک گیا تھا اب دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہو گا اور پنجاب کے تمام علاقوں کو برابری کی سطح پر حقوق دئیے جائیں گے ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن رہا ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور اب بھی بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے مسلم لیگ ن کا ماضی گواہ ہے کہ ہماری جماعت کبھی بھی قوم سے جھوٹے دعوے اور وعدے نہیں کئے بلکہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا اب کی بار بھی ایسا ہی ہوگا عمران خان نے لوگوں کی زندگی میں مشکلات کے سوا کچھ نہی کیا، انتقامی سیاست لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے جھوٹے مقدمے بنانا تحریک انصاف کا وطیرہ رہا ہے مسلم لیگ(ن)مثبت سوچ کے ساتھ میدان عمل میں اتری ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے اس موقع پر شرکانے کہا کہ اب انشااللہ حمزہ پلس سپیڈ سے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے منصوبے بنا کر ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔دریں اثناء نومنتخب وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبہ خصوصا جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، ضلع رحیم یار خان کی سیاسی و زرعی حیثیت مسلمہ ہے اس کی چاروں تحصیلوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہو گا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی سردار غضنفر علی لنگاہ، ممتاز چانگ اور شازیہ عابد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وفاق اور پنجاب میں جمہوریت کے استحکام کے لیئے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے ارکان صوبائی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد دی اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، وزیرِ اعلی اور ارکان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ایم پی ایز اور بیرونی عناصر کے حملے کی بھی مذمت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -