صوبائی دارالحکومت میں ایسٹرپرفول پروف سکیورٹی کے انتظامات 

 صوبائی دارالحکومت میں ایسٹرپرفول پروف سکیورٹی کے انتظامات 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی مسیحی برادری کے ایسٹر کا تہوار منانے کے موقع پر لاہور پولیس کے مربوط سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ایسٹر کی سکیورٹی پر06 ایس پیز،35 ایس ڈی پی اوز،83 ایس ایچ اوز،143 اپر سب آرڈینیٹس،143 لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت لاہور پولیس کے دوہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے تھے۔قائمقام سی سی پی او لاہورڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے ایسٹر پر مسیحی برادری سمیت لاہور پولیس کے تمام مسیحی افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دی۔شہزادہ سلطان نے ایسٹر پر بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش بھی دی ہے۔ایسٹر پر شہر میں امن و امان کی فضاء  یقینی بنانے کیلئے سی سی پی او شہزادہ سلطان نے ڈویڑنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے گرجا گھروں،مسیحی آبادیوں، پارکس اور تفریحی مقامات پر پولیس کے جوان انتہائی الرٹ دکھائی دیئے۔ڈولفن سکواڈ،پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل گرجا گھروں اور پارکوں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں پٹرولنگ کرتی رہیں۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائیپرز تعینات تھے۔شہر بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر تمام مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -