جامع مسجد عید گاہ کینٹ میں ہزاروں نمازیوں کی گنجائش

جامع مسجد عید گاہ کینٹ میں ہزاروں نمازیوں کی گنجائش

  

ملتان(سٹی رپورٹر)ریڈیوں پاکستان کے بالمقابل ملتان کینٹ میں موجود جامع مسجد لال شاہی عید گا ہ کینٹ تقریباً 135سال قدیمی ہے جس کی ابتدائی تعمیر 1885میں کی گئی بعد ازاں مسجد کی متعدد بار تعمیر نو بھی کی گئی 2009میں کی جانے والی مسجد کی تزئین وآرائش کینٹ کے معروف تاجر بھائیوں کی تعاون سے ممکن ہوئی ہے مسجد تین کنال سے زائد رقبہ پر واقع ہے مسجدایک بڑے ہال،بر آمدے اور وسیع صحن پر مشتمل ہے جس میں بیک وقت تین ہزار سے زائد نمازیوں کی نماز(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 اداکرنے کی گنجائش موجود ہے مسجد جدید طرز و تعمیر کا شاہکار ہے مسجد کا ایک بڑا گنبد اور چار بڑے مینار ہیں جوکہ مسجد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بچوں کوقر آن پاک کی تعلیم دینے کے علاوہ نماز فجر اور نماز عصر کے بعد در س االقر آن کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے مسجد کے خطیب مفتی محمد قاسم قاسمی ہیں ماہ صیام میں پانچ وقت کی نمازوں کے ساتھ ساتھ نماز تراویح کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -