اہم اداروں میں لیگی رہنماؤں کو لانے کی تیاریاں شروع

  اہم اداروں میں لیگی رہنماؤں کو لانے کی تیاریاں شروع

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کی جانب سے ایم ڈی اے،پی ایچ اے سمیت دیگر اداروں میں تعینات چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کو عہدے سے ہٹانے کیلئے فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ سیاسی عہدیداروں اور ورکروں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں۔اس ضمن میں ملتان میں چیئرمین ایم ڈی اے راناعبدالجبار،وائس (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

چیئرمین فرخ نسیم راں اور اشرف ناصر خان اسی طرح پارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی میں تعینات چیئرمین اعجاز جنجوعہ اور وائس چیئرمین ملک امجد عباس کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی اے،واسا اور پی ایچ اے کی گورننگ باڈی میں شامل ایم پی ایز کو بھی ڈی نوٹی فائی کیا جائے گا اس ضمن میں منتخب ہونے والے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے جن کے حلف اٹھانے کے بعد مذکورہ چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں سمیت گورننگ باڈی ممبران کو ان کے عہدوں سے ڈی نوٹی فائی کردیا جائے گا۔تاہم دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئی حکومت کی جانب سے چیئرمین ایم ڈی اے کیلئے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بیرسٹر محمد علی کھوکھر اور ضلعی صدر بلال بٹ فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -