ننکانہ،گھریلو رنجش پر سالے کی فائرنگ سے بہنوئی قتل

ننکانہ،گھریلو رنجش پر سالے کی فائرنگ سے بہنوئی قتل

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گھریلو رنجش پر سالے نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ موڑکھنڈا روڈ پرو اقع گاؤں عمر کوٹ میں سالے اور بہنوئی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس کی رنجش پر سالے نے اپنے بہنوئی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر لگنے سے 26سالہ نذیر حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا ہے، ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ 

مزید :

علاقائی -