ملکی وقار کیلئے قوم عمران کیساتھ کھڑی ہوگئی،عامر ڈوگر
ملتان(نیوزرپورٹر)سابق وزیر مملکت و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک محمد عامر ڈوگر پارٹی قیادت کے فیصلہ کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد ملتان پہنچے تو ان کا جگہ جگہ پر تپاک استقبال کیا گیا اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد جاوید قریشی اور تاجر رہنما فہد سانگھی نے چوک گھنٹہ گھر میں انٹرنیشنل فٹ بالرز کے ہمراہ ملک محمد عامر ڈوگر کی تاج پوشی کی اور ان کی پارٹی سے بے لوث وفاداری کو،بردست خراج تحسین بیش کیا۔ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
میا۔ محمد جاوید قریشی نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر نے اپنے والد محترم سابق سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم کی پگ کی لاج رکھ لی ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ عمران خان پاکستان کی عزت قومی وقار اور سالمیت کے تحفظ کا عزم لے کر ملک گیر جلسے کرنے نکلے ہیں اور اس مشن میں عمران خان نے اقتدار کو ٹھوکر مار دی ہے جس کا صلہ قوم اس عزم کے ساتھ دے رہی ہے کہ خان صاحب آپ نے گھبرانا نہیں ملکی وقار کے مشن میں پوری قوم آپ کے زمانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تاج پوشی کے موقع پر انٹرنیشنل فٹ بالرز رانا باقر علی۔ محمد عارف۔ رانا نوید اکرم بھی موجود تھے۔دریں اثناء سابق وزیر مملکت، سابق چیف وہپ قومی اسمبلی و سابق ایم این اے این اے 155 ملک محمد عامر ڈوگر کا استعفی دینے کے بعد اپنے شہر ملتان آمد کے موقع پر اہالیان ملتان کی جانب سے فقید المثال استقبال ہزاروں کی تعداد میں اہالیان ملتان و پی ٹی آئی ورکرز نے ملتان کے سلطان ملک محمد عامر ڈوگر کا پرجوش استقبال کیا۔ ان کا بطور چیف وہپ پونے چار سالہ کارکردگی اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ جرا?ت و ہمت اور بہادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنے پر اہالیان ملتان نے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ استقبالیہ حاضرین نے واشگاف الفا ظ میں وفا کی علامت ملک محمد عامر ڈوگر، عمران خان کا سچا سپاہی ملک محمد عامر ڈوگر، ملتان کا سلطان ملک محمد عامر ڈوگر، عامر ڈوگر تیرے جذبے اور تیری وفا کو سلام کے پرشگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر ملک محمد عامر ڈوگر نے ہزاروں استقبالی اہالیان ملتان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 مجھے اہالیان ملتان نے ایم این اے بناکر قومی اسمبلی بھیجا تھا آج میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے بطور ممبر ایم این اے مستعفی ہوکر عوام کی عدالت میں پیش ہوگیا ہوں۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ جو سیٹ مجھے امانت دی گئی تھی آج میں نے اپنے قائد عمران خان پر نچھاور کردی ہے اور اہالیان ملتان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھیوں کے سامنے سرخرو ہوگیا ہوں، میں نے اپنے پونے چار سالہ دور میں نیک نیتی، سخت محنت کے ذریعے اپنے حلقے کی عوام کی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی، میں نے اپنے حلقے میں پونے چار سالہ دور میں ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے اور جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے قیام میں بھی میری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ڈوگر ہاس کے دروازے حسب روایت عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ کھلے رہے اور آئندہ بھی کھلے رہیں گے، میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ وقت دوں اگر میں حکومتی امور کی انجام دہی میں اسلام آباد میں موجود ہوتا تھا تو میرے چھوٹے بھائی ملک محمد عدنان ڈوگر اور بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے میری بھرپور نہ صرف نمائندگی کی بلکہ میری غیر حاضری میں بھی عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے رہے، عوامی خدمت خلق ڈوگر ہاس کا اوڑھنا بچھونا ہے اور آج اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں اپنے عظیم لیڈر عمران خان کا سپاہی ہوں جس نے پاکستان کی سوئی قوم کو جگادیا، آج خیبر سے کراچی تک ایک ہی نعرہ ہیامپورٹڈ حکومت نامنظور نامنظور۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کا عظیم لیڈر بن چکا ہے، پیارے نبیؓ کی ناموس کی حفاظت پر پوری دنیا میں آواز اٹھائی، اسلامو فوبیا کا مقدمہ لڑا، ان کی بے پناہ جدوجہد کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا پر قرارداد منظور ہوئی اور پوری دنیا میں آزادی اظہار رائے کا حق رکھنے کی بنیاد پر کوئی بھی نبی پاک ؓ کی گستاخی نہیں کرسکے گا، میرے عظیم لیڈر عمران خان نے پہلی مرتبہ سکول و کالجز میں قرآن مجید کی تعلیم، ناظرہ، ترجمہ اور قرآن پاک کی تفسیر کو لازمی قرار دیا، پاکستان کو مدینہ کی اسلامی ریاست کے تصور کے مطابق بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے، خاص کر رحمت اللعالمینؓ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کے ذریعے نئی نسل کو پیارے نبیؓ کی سیرت و کردار کے حوالے سے تعلیم اور آگاہی میسر ہوگی، ہماری نوجوان نسل آپؓ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے باکردار مسلمان اور شہری بنیں گے، میرے قائد عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکساں نظام تعلیم رائج کیا اور اب تعلیمی اداروں میں غریب و امیر کا کوئی فرق نہیں رہے گا اور سب کے بچے اب ایک ہی نصاب پڑھیں گے اور یہ بہت بڑا انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے وطن عزیز پاکستان کی آزاد خود مختار خارجہ پالیسی بنائی، دنیا کو یہ بتایا کہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں، ہم اپنی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گیاور امریکہ کو بتادیا کہ ہم ڈرون اٹیک اور فضائی اڈے بالکل استعمال نہیں کرنے دیں گیاسی وجہ سے ہمارے قائد عمران خان نے امریکہ کو ابسلیوٹلی ناٹ کہہ کر دنیا کے بہادر لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن نے روس کا دورہ کیاجو کہ خالص تر ملکی مفاد میں تھا، وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کا قدم اٹھایا جو کہ غریبوں سمیت قوم کے ہر فرد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، ملکی زراعت کی ترقی کیلئے کسان کا کارڈ کا اجرا کیا گیا تاکہ زراعت کو فروغ مل سکیاور کسان کو ڈائریکٹ پیسہ مل سکے، پاکستان میں تعمیراتی شعبے کو ہماری حکومت کے دور میں ریکارڈ ترقی ملی اس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں پاکستان نے ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، آٹو موبائل کے شعبے میں کاروں، موٹر سائیکلوں کی ریکارڈ سیل ہوئی انہیں تمام انقلابی اقدامات کی وجہ سے عمران خان کے مخالف خائف تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی مداخلت اور عالمی سازش کے ذریعے تحریک عدم اعتماد سے پہلے ایک مراسلہ کے ذریعے عمران خان کی حکومت کی رجیم کو تبدیل کرنے کیلئے ملکی میر جعفروں اور میر صادقوں کے ذریعے سازش مرتب کی گئی اور انہوں نے ہمارے بیس ضمیر فروشوں کو ساتھ ملاکر کرپشن کی منڈی لگائی، ہمارے بیس اراکین کے ضمیر خریدے گئے اور انہی کی بدولت عمران خان کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا، عمران خان ہار کے بھی جیت گیا اور تم جیت کر بھی ہمارے گئے کیونکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور آج پاکستان میں عمران خان اپوزیشن کی تیرہ جماعتوں کے چوچوں کے مربہ کو چیلنج کررہا ہیاور عوام کے ساتھ برملا یہ اظہار کیا جارہا ہے کہ ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں۔ ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ پشاور کا جلسہ نہ صرف تاریخ ساز تھا بلکہ کراچی میں ہونے والا جلسہ بھی اپوزیشن کے منہ پر عوام کی جانب سے طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کا جم غفیر ملک میں نئے الیکشن کی پکار ہے اور آنے والے دنوں میں لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی عوامی طوفان کا ثبوت ثابت ہوگا آج عمران خان پاکستان کا مضبوط ترین لیڈر ہے اور پاکستان تحریک انصاف ملکی کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہیانشا اللہ جب عام انتخابات ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر آئے گی۔ملک محمد عامر ڈوگر کا کھاد فیکٹری چوک پر والہانہ استقبال کیا گیا اور حسن آباد گیٹ خانیوال روڈ، رشید آباد، عید گاہ، چونگی نمبر 9، حضور ی باغ روڈ، چوک گھنٹہ گھر، سول ہسپتال چوک، نواں شہر چوک، ڈیرہ اڈا چوک اور ڈوگر ہاس تک اہالیان ملتان اور پارٹی ورکرز نے پرتپاک استقبالیہ کیمپ لگائے ہوئے تھے اس موقع پر جھومر پارٹیاں، بینڈ، آتش بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ریلی کے شرکا کی تواضع ریفریشمنٹ سے مختلف چوکوں پر کی گئی اور لوگوں نے پرجوش انداز میں سیکڑوں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی ریلی کے ذریعے ملک محمد عامر ڈوگر کو ڈوگر ہاس تک پہنچایا۔اس موقع پر شہر بھر میں استقبالی بینرز، جھنڈے نہ صرف آویزاں کئے گئے بلکہ ریلی کے دوران ملی نغمے اور پی ٹی آئی کے ترانے بھی چلائے گئے۔ اس موقع پر ملک محمد عامر ڈوگر کے ہمراہ ملک محمد عدنان ڈوگر، معین الدین ریاض قریشی،رانا محمد سلطان،ملک عثمان ڈوگر، شہباز قریشی،ملک معاویہ، عبدالمجید خان،عبدالواہاب خان، شیخ محمد طاہر،حافظ اعجازدانش بھٹی، ظہیر اعوان، شاہد محمود انصاری،نوید خان، فہد خان ودیگر پی ٹی آئی کارکنان نے شرکت کی۔ملتان۔تحریک انصاف کے سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر کا ملتان آمد پرملک عدنان ڈوگر،معین الدین ریاض قریشی،رانا محمد سلطان،ملک عثمان ڈوگر، شہباز قریشی،ملک معاویہ، عبدالمجید خان،عبدالواہاب خان، شیخ محمد طاہر،حافظ اعجازدانش بھٹی، ظہیر اعوان،نوید خان، شاہد محمود انصاری ودیگر والہانہ استقبال کیا جا رہاہے دوسری جانب ملک عامرڈوگر ہاتھ ہلاکر نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔