نئی دہلی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کی جھڑپ،6پولیس اہلکاروں سمیت 10زخمی

  نئی دہلی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کی جھڑپ،6پولیس اہلکاروں سمیت 10زخمی

  

      نئی دہلی(آئی ا ین پی) بھارتی راجدھانی نئی دہلی میں ہنومان جینٹ میلے کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق،یہ واقعہ جہانگیر پورہ میں جلوس گزرنے کے دوران ہوا جس میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ دہلی پولیس کے اہلکار راکیش استھنہ نے بتایا کے علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے اور صورت حال قابو میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت  دس افراد زخمی ہو ئے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ آروند کیجروال نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور عوام سے پر امن رہنے کی درخواست کی ہے۔

ہندو مسلم جھڑپ

مزید :

صفحہ اول -