عمران خان کا امریکہ سے متعلق بیان ایک اور یوٹرن، نیئربخاری

  عمران خان کا امریکہ سے متعلق بیان ایک اور یوٹرن، نیئربخاری

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور  یوٹرن لیا، وہ وقت دورنہیں جب عمران خان مبینہ خط کے معاملے پربھی یوٹرن لیں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری  نے کہا  کہ این آر او نہیں دؤں گا کہنے والے عمران  خان  اب ہر جلسے میں  این  آر او مانگنے پر مجبور ہیں، عمران خان خود کو  فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل  ہوتا دیکھ رہے ہیں۔نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بھی متنازع بنانیکی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں فارن فنڈنگ معاملے پر الیکشن کمیشن پر مسلسل دبا ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ  فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے خلاف مضبوط کیس اور بہت بڑا اسکینڈل ہے، پیپلزپارٹی آزاد اور خودمختار ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

نیئربخاری

مزید :

صفحہ اول -