گورنر ہاؤس میں افسران کو بلاکر پرویز الہی کو جتوانے کیلئے دباؤڈالنے کا انکشاف

  گورنر ہاؤس میں افسران کو بلاکر پرویز الہی کو جتوانے کیلئے دباؤڈالنے کا ...

  

لاہور(آئی این پی) انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چیف سیکرٹری اور آئی جی کو انتخابات میں پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دباو ڈالتی رہی، یہاں تک کہ ان دونوں افسران کو گورنر ہاوس میں بلا کر پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دھمکیاں دی گئیں۔  وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جسے میڈیا کے کیمروں نے عکس بند کرلیا، تاہم اس سے پہلے جو ہوا اس کی اندرونی کہانی اب سامنے آئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی بنوانے کے لئے افسران پر دبا ڈالا جاتا رہا، اور انہیں گورنر ہاس بلا کر بھی دھمکیاں دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہونے والی شدید ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تحریک انصاف کے اراکین کے حملے کے  بعد وزیراعلی کے انتخاب کا انعقاد ناممکن نظر آرہا تھا، تاہم چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے دبنگ ایکشن کی وجہ سے ممکن ہوا، اور اگر یہ دونوں افسران ایکشن نہ کرتے تو الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہ ہوتا، تاہم دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چیف سیکرٹری اور آئی جی کو انتخابات میں پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دباو ڈالتی رہی، یہاں تک کہ ان دونوں افسران کو گورنر ہاوس میں بلا کر پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دھمکیاں دی گئیں 

دباؤ

مزید :

صفحہ اول -