پاکستان نے بھارت سے افغانستان کو گندم، ادویات فراہمی کیلئے مزید دو ماہ کی توسیع کردی

   پاکستان نے بھارت سے افغانستان کو گندم، ادویات فراہمی کیلئے مزید دو ماہ کی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)بھارت سے افغانستان کو گندم اور ادویات فراہمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کی درخواست پر مزید دو ماہ کی توسیع کردی۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ  بیان  کے مطابق افغان عوام کیلئے بھارت واہگہ بارڈر سے افغانستان تک 50ہزار ٹن گندم، ادویات جانیکی منظوری دی گئی تھی۔گندم اور ادویات فراہم کرنیکی مدت 21مارچ 2022 کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت نے نقل و عمل کو مکمل کرنیکی مدت میں توسیع درخواست کی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے 2 ماہ کی توسیع کی گئی ہے اس متعلق پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

گندم فراہمی توسیع

مزید :

صفحہ اول -