بھارت، اترپردیش میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

  بھارت، اترپردیش میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

  

لکھنو (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے بتایاکہ ضلع الہ آباد میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات کونواب گنج تھانے کی حدود میں کھگل پور گاؤں میں پیش آیا۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اس واقعے پر بی جے پی کی قیادت والی اتر پردیش حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جرائم میں ڈوب چکی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاندان کے سربراہ نے خودکشی کرنے سے پہلے دیگر لوگوں کو قتل کیاہے۔پولیس سپرانٹنڈنٹ ابھیشیک اگروال نے بتایا کہ42سالہ راہول،اس کی 38سالہ بیوی پریتی اور بیٹیاں 15سالہ ماہی،13سالہ پیہو اور11سالہ کوہواپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ فرانزک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھر کے مالک راہول کی لاش چھت سے ساڑھی کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی تھی اور اس پر کوئی زخم کے نشانات نہیں تھے۔ جہاں اس کی لاش ملی تھی وہاں تین کرسیاں لگی ہوئی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ راہول کی بیوی اور تین بیٹیوں کی لاشوں پر تیز دھاروالے ہتھیارسے زخموں کے نشانات ہیں جو قتل کا اشارہ دیتے ہیں۔ پولیس نے کہاکہ دونوں زاویوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ راہول کی بہن اور بہنوئی کے مطابق وہ کچھ عرصے سے اپنے سسرال والوں کے ساتھ جھگڑے میں الجھا ہوا تھا۔

لکھنؤ لاشیں 

مزید :

صفحہ اول -