اسرائیلی پولیس کا ایک بار پھر مسجد اقصٰی پر دھاوا،نماز پڑھتے فلسطینیوں پر تشدد،14گرفتار
غزہ (آئی این پی)اسرائیلی پولیس کا ایکبار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا،نمازپڑھتے فلسطینیوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک بار پھر داخل ہوئی جب نمازی صبح کی نماز کیلئے جمع ہوئے تھے، دو دن قبل جمعہ کو بھی مسجد میں چھاپے کے دوران سینکڑوں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیلی اہل کار 14 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے لے گئے، جمعہ کے روز حملے میں بھی 150 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا تھا۔
اسرائیلی پولیس