ڈی آئی خان،حساس اداروں، پاک فوج کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ہلاک

  ڈی آئی خان،حساس اداروں، پاک فوج کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ہلاک

  

ڈی آئی خان(آئی این پی)حساس اداروں اور پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔نجی ٹی وی  کے مطابق حساس اداروں اور پاک آرمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں مشترکہ آپریشن کیا، یہ آپریشن 15اور 16اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی، خلیل خود کش جیکٹس اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔دہشت گردوں کے زیر استعمال 2مشین گنز کے علاوہ 4گرینیڈ برآمد کرلئے گئے، ہلاک ہونیوالے دونوں دہشتگرد مختلف تخریبی کارروایوں میں ملوث تھے، جن میں 11اپریل کو پولیس کے 5جوانوں کی شہادت کا واقعہ بھی شامل ہے جبکہ یہ دہشت گرد آی ای ڈیز حملوں سمیت پولیو ٹیم پر حملے اور بھتہ خوری میں بھی مطلوب تھے۔

مزید :

صفحہ اول -