انتظامیہ کا کاغذی آپریشن،7جوس فیکٹریاں بد ستور اوپن
بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)بستی ملوک کے نواحی علاقہ جات شوکت شہید کالونی،اڈا بصیرہ پر 2 نمبر،غیرمعیاری جوس بنانے والی 7 فیکٹریوں کو اے سی ملتان صدر عامر افتخار ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی مبشر الرحمان نے سیل کیا تھا لیکن متعدد فیکٹری مالکان نے اے سی ملتان صدر و اسسٹنٹ دائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ان کے جاتے ہی تمام جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری مالکان نے دوبارہ کام شروع کردیا مبینہ ذرائع کے مطابق رات(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
بھر ان فیکٹریز میں مضر صحت جوس کی تیاری و پیکنگ کا کام ہوتا رہا جو کہ ضلع انتظامیہ کے منہ پر طماچا ہے اہلیان علاقہ نے کہا کہ کیا ان افیسران کے اختیارات بس یہی ہیں کہ وہ ان کو سیل کر کے واپس بھی نہ پہنچے ہونگے اور اور ان بااثر افراد نے دھڑلے سے اپنا کام شروع کردیا اور اب پتہ نہیں کتنے غریب روزہ دار ان کا تیار کردہ گندا جوس پی کر بیمار ہونگے۔