ہو ٹلوں،ملک شاپس،فیکٹریوں پر چھاپے،بھاری جرمانے

ہو ٹلوں،ملک شاپس،فیکٹریوں پر چھاپے،بھاری جرمانے

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں 2 بیوریجز فیکٹریز کو کھلے رنگ، ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس، ناقابل سراغ کیمیکل کے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

استعمال پر فیکٹریوں کو جرمانے کیے گئے۔ خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور کیمیکل کے استعمال کرنے پر فوڈ پروڈکشن یونٹ کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائیاں قادر پور راں، وہاڑی روڈ، جہانیاں اور بوریوالا میں کی گئیں۔ اسی طرح ملتان میں 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں میں غیر معیاری اجزا کا استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 26 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مزید چہانیاں میں آئسکریم اینڈ دہی بھلے پروڈکشن یونٹ کو گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج، پروسیسنگ ایریا میں بدبو اور حشرات کی بھرمار پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -