مظفر آباد:نامعلو م افراد کی فائرنگ سے تھانیدار کا بیٹا زخمی 

  مظفر آباد:نامعلو م افراد کی فائرنگ سے تھانیدار کا بیٹا زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ تھانیدار کا بیٹا زخمی ہوگیا۔مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ مظفر آباد کے علاقے مجاہد ٹان میں شہروز ناصر نامی نوجوان نے پراپرٹی اور کاروں کے کاروبار کی دکان بنائی ہوئی تھی۔جہاں گزشتہ روز ایک(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 نامعلوم شخص بسواری موٹر سائیکل آیا۔جس نے آتے ہی شہروز پر سب سے پہلے خنجر کا وار کیا۔اور دو گولیاں ماری۔جس کے نتیجے میں شہروز شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس آگئی۔جہنوں نے جائے وقوعہ سے خواہد اکٹھے کیئے۔اور قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق زخمی نوجوان اے ایس آئی ناصر کا بیٹا ہے۔جو اس وقت تھانہ شاہ شمس میں تعینات ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ کوئی پرانی دشمنی ہے۔یا کین دین کا معاملہ۔تاہم ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔تفتیش کے دوران مزید بات کلیئر ہوگی۔