سکولز طلباء کو پہلی بار رزلٹ کارڈ دینے کا فیصلہ،قرآن مجید کے نمبر بھی شامل

   سکولز طلباء کو پہلی بار رزلٹ کارڈ دینے کا فیصلہ،قرآن مجید کے نمبر بھی شامل

  

ملتان(سٹی رپورٹر)سرکاری سکولز کے طلبا کے لئے پہلی دفعہ رزلٹ کارڈ جاری کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا،قرآن مجید کے پچاس نمبر بھی شامل کردئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق  رواں سال سرکاری سکولوں کے طلباء کو تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر رزلٹ کارڈ بھی جاری کیے جائیں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 گے۔رزلٹ کارڈ میں قرآن مجید کے پچاس نمبر شامل کیے گئے ہیں۔80 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلباء کو اے پلس گریڈ دیا جائے گا۔۔کسی بھی طالبعلم کو ایف گریڈ یا فیل نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ کارڈ پر ٹیچر طالبعلم کی کارکردگی سے متعلق اپنے تاثرات کا بھی اظہار کریں گے۔رپورٹ کارڈ پر حاضری کے ساتھ نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں شمولیت کا خانہ بھی رکھا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -